میجر عزیز بھٹی کی شہادت وطن سے وفا کی روشن مثال،صدر،وزیر اعظم

 میجر عزیز بھٹی کی شہادت وطن سے وفا کی روشن مثال،صدر،وزیر اعظم

عزیز بھٹی نشان حیدر نے جنگ 65 میں جان دے کر اپنا نام ہمیشہ کیلئے امر کر دیا پوری قوم شہداکے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ، شہید کی 61ویں برسی پر پیغام

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار )صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کی 61 ویں برسی پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر دیا، عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی وطن کی مٹی کے تقدس،وفا،ملکی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہے ، پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا دفاعِ وطن کی تاریخ میں میجر عزیز بھٹی شہید کی گراں قدر قربانی بہادری اور جرأت مندی کی روشن داستان ہے ۔ پوری قوم تمام شہدا بالخصوص میجر عزیز بھٹی شہید کے جذبہ حب الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے ۔ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت ، بہادری اور عظیم قربانی قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے ۔ قوم اپنے اس جری سپوت کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مادر وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے حقیقی قومی ہیروز ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...