سیاست میں انتقام کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چا ہئے :پرویز اشرف

سیاست میں انتقام کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چا ہئے :پرویز اشرف

ایران سے گیس کی فراہمی شروع ہوتے ہی بحران ختم ہوجائیگا ، تقریب سے خطاب

  جاتلی (نامہ نگار) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت، ملکی ترقی اور خوشحالی رہا ، ایران سے جلد گیس کی فراہمی شروع ہوتے ہی بحران ختم ہو جائیگا ۔ گوجر خان کا کوئی بھی گاؤں گیس کی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا ، دولتالہ کے نواحی علاقے پنڈ ٹھیکریاں میں گیس افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے جن علاقوں اور دیہات میں ابھی تک گیس کی سہولت نہیں ، وہاں گیس کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست میں تقسیم اور انتقام کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چا ہئے ، سیاسی جماعتیں اہل، باصلاحیت اور دیانتدار افراد کو آگے لائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...