سرمایہ کاروں کیلئے ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف

سرمایہ کاروں کیلئے ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف

سرمایہ کار ویب پر درخواست درج کرا کے متعلقہ اداروں تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے خواتین کاروباری افراد کیلئے سرمایہ کاری مواقع اور معاون ماحول پر خصوصی توجہ دی جا رہی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ون ونڈو سہولت کاری کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے ۔ سرمایہ کاری کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب بھی متعارف کرا دیا ۔ سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹنگ ہب کے ذریعے درخواست درج کرا کے سرمایہ کاری سے متعلق سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے متعلقہ اداروں اور شعبوں تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے ، جبکہ سرمایہ کاری کے عمل کو شفاف، مؤثر اور کاروبار دوست بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ۔خواتین کاروباری افراد کیلئے بھی آسان سہولیات، سرمایہ کاری و کاروباری مواقع اور معاون ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں معاشی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...