برطانیہ سے فرانس بھیجے گئے سینکڑوں پناہ گزین لاپتا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ اور فرانس کے درمیان پناہ گزینوں کے تبادلے کے معاہدے ‘ون ان، ون آؤٹ’کے تحت فرانس واپس بھیجے جانے والے سینکڑوں پناہ گزین لاپتا ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق لاپتا ہونے والے افراد میں کم از کم 41 ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کی عمروں کے بارے میں تنازع قائم تھا۔اس پائلٹ سکیم کا اعلان سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے جولائی 2025 میں کیا تھا، یہ معاہدہ یکم اکتوبر کو ختم ہو رہا ہے ،فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس واپس بھیجے گئے افراد میں سے صرف 200 کے قریب لوگ اب بھی حکام کے رابطے میں ہیں جبکہ دیگر سینکڑوں افراد یورپ کے مختلف ممالک میں روپوش ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکام کے سخت رویے ، اپنے آبائی ممالک کی طرف زبردستی بے دخلی کے خوف اور بلغاریہ جیسے دیگر یورپی ممالک میں دوبارہ بھیجے جانے کے ڈر سے وہ روپوش ہونے پر مجبور ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments