راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیلنس بورڈ کا امتحان
10 ممالک کے طلبہ کی شرکت ،پی ایم ڈی سی ایک ہفتہ میں نتائج جا ری کریگی این او سی کے حصول کے بعد طلبہ میڈیکل کالجز میں منتقلی کیلئے درخواست دینگے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مقررہ قوانین اور معیارات کے مطابق سال 2026 کے دوسرے نیشنل ایکوئیلنس بورڈ کا امتحان منعقدکیا گیا ،کمپیوٹر بیسڈ امتحان میں 10ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل سٹوڈنٹس نے شرکت کی، جن میں چین، امر یکا ، برطانیہ، جارجیا، ایران، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ امتحان کا نتیجہ ایک ہفتے کے اندر جاری کیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کوپی ایم ڈی سی کی جانب سے این او سی جاری ہوگا جس کے بعد وہ پاکستان کے تسلیم شدہ میڈیکل، ڈینٹل کالجز اور یونیورسٹیوں میں منتقلی کے لیے درخواست دے سکیں گے تاہم حتمی منتقلی متعلقہ اداروں میں نشستوں کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments