عوامی خدمت ،ملکی ترقی پر یقین
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت، ملکی ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اورآئندہ بھی پارٹی قیادت اور اس کے امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے امیدوار حلقہ پی پی 143/144 رانا وحید احمد خاں کے ڈیرہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہفاروق آباد کے لیے موٹروے انٹرچینج اور ڈبل روڈ کا منصوبہ بہت جلد شروع کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت کی ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور بنیادی مسائل کا حل ہے ۔اس موقع پر سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر ،سردار شہزاد احمد ڈوگر،سابق ایم پی اے رانا محمود الحق،رانا ممتاز مون خان،شہباز احمد چھینہ ،چیئرمین فیملی گروپ میاں عمران صدیقی ،رانا ریاض احمد ،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا سعید احمد خان ، رانا فیاض احمد خان ودیگربھی موجودتھے رانا وحید احمدخان نے اپنے ہزاروں ساتھیو ں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments