کسی سیاسی اجتماع میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونگے ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی عدالت میں انڈرٹیکنگ

کسی سیاسی اجتماع میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونگے ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی عدالت میں انڈرٹیکنگ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کے خلاف کیس کی سماعت تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ کے جاری تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز کے دلائل مکمل ہو گئے ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے انڈر ٹیکنگ دی کہ کسی بھی سیاسی اجتماع میں سرکاری مشینری یا سرکاری وسائل کسی صورت استعمال نہیں ہوں گے ، عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر بیان حلفی طلب کر لیا، آئندہ سماعت 14 ستمبر پیر صبح دس بجے ہو گی ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد،پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...