پنجاب:4مبینہ مقابلے ، ڈکیتی کے 3ملزم ہلاک،5گرفتار

پنجاب:4مبینہ مقابلے ، ڈکیتی کے 3ملزم ہلاک،5گرفتار

سمندری میں شکیل ، آصف ،ساہیوال میں نامعلوم ملزم مارا گیا،متعدد فرار جڑانوالہ سے ایک زخمی سمیت 3،لاہور سے 2 کو زخمی حالت میں پکڑا گیا

سمندری،ٹھیکریوالا ،ساہیوال، لاہور (نمائندگان دنیا،  کرائم رپورٹر )پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4مبینہ پولیس مقابلے ، ڈکیتی کے 3ملزم ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 5کو گرفتار  کر لیا گیا، سمندری میں 2،ساہیوال ایک ملزم ہلاک ہو ا جبکہ جڑانوالہ سے ایک زخمی سمیت 3،لاہور میں 2ملزموں کو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں تھانہ صدرکے علاقہ چک 473 کے قریب مبینہ طور پر پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب شکیل سکنہ جڑانوالہ اور آصف سکنہ فیصل آباد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہو گئے ۔ ادھر تحصیل فیصل آباد صدرکے تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک 69 ج۔ب چبہ پل پر پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش تو ملزم فائرنگ کرتے فرارہو گئے ،

بعدازں دربار بابا بھولہ پیر کے قریب فائرنگ کے تبادلہ میں ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم ذوالقرنین زخمی ہوگیا، اسے 2ساتھیوں زین اور بلال سمیت گرفتار کر لیاگیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ دوسری طرف صوبائی دارالحکومت میں لیاقت آباد کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ملزموں فیصل اور سلمان کو حراست میں لے لیا جبکہ 2ملزم فرار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی گاؤں 49/5-L کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کا ایک نامعلوم ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے ۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، آخری اطلاعات تک ہلاک ملزم کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ تمام مقابلوں کے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...