ڈاکوؤں نے لاکھوں چھین لئے ،چور 3موٹرسائیکل لے گئے

ڈاکوؤں نے لاکھوں چھین لئے ،چور 3موٹرسائیکل لے گئے

نواب ٹاؤن ،شفیق آباد ،ڈیفنس بی ،گلبرگ ،مناواں ،جوہرٹاؤن میں ڈکیتیاں چورلاری اڈا ،ساندہ اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں وارداتیں کرکے رفو چکر

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فونز اور3 موٹر سائیکلوں سمیت دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو ؤں نے نواب ٹاؤن میں احسن سے 5لاکھ 40ہزار روپے  اور موبائل فون، شفیق آباد میں حسیب سے 5لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس بی میں شمس سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں منور سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،مناواں میں ولی محمد سے 2لاکھ65ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھینا ۔جوہر ٹاؤن میں وارث سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون اور مناواں میں سہیل سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھیناگیا۔چور لاری اڈا سے سفیان ، ساندہ سے ریاض اور شمالی چھاؤنی سے راشد کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...