نجی حج سکیم، 64 ہزار نشستیں خالی ، 20 نومبر تک بکنگ لازم

نجی حج سکیم، 64 ہزار نشستیں خالی ، 20 نومبر تک بکنگ لازم

رقم صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام سے ادا، حج آپریٹر کے لائسنس کی تصدیق کریں سرکاری نظام کے ذریعے ادائیگی کا مقصد عازمین کو فراڈ سے بچانا ، وزارت مذہبی امور

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اور سرکاری حج پورٹل کے ذریعے جاری ہے ، اب تک 7 ہزار 600 عازمین حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں جبکہ بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ترجمان نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور واجبات کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور سرکاری حج پورٹل کے ذریعے کریں ،کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں، بصورت دیگر عازمین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ادائیگی کا مقصد عازمین کو ممکنہ فراڈ سے محفوظ رکھنا اور نجی حج آپریٹرز کے معاملات کی مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہے۔ وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ حج آپریٹر کا انتخاب کرتے وقت اس کی قانونی حیثیت اور لائسنس کی تصدیق ضرور کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...