جے یو آئی کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں طلب ، نئے انتظامی یونٹس دیگر امور پر کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے جاری بحث کا جائزہ لیتے ہوئے جماعتی رائے کا تعین کیا جائے گا جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ، جبکہ ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ حالات کی روشنی میں جے یو آئی کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments