ن لیگ کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کو انتخابی تیاریوں کا آغاز اور عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق پنجاب کی تمام ڈویژن، اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے مخلص کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں ترجیح دینے کی تجویز بھی دی گئی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا روڈ میپ مرتب کرکے پارٹی قیادت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے صوبوں کے معاملے پر بھی غور ہوا اور کہا گیا کہ اس حوالے سے بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے ۔دریں اثنا چودھری جاوید بوٹا اور محسن رانجھا کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments