وزیراعظم نے کمزور طبقے کی مرہم پوشی کیلئے سکیم بنائی :وفاقی وزرا

وزیراعظم نے کمزور طبقے کی مرہم پوشی کیلئے سکیم بنائی :وفاقی وزرا

حکومت کے پاس پیسے نہیں پھر بھی ریلیف دیا، لیوی آئی ایم ایف کا ایشو :شزا فاطمہ یکم اکتوبر تک 5، 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی :علی پرویز،عطا تارڑ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ، دنیانیوز،مانیٹرنگ ڈ یسک ) وفاقی وزراء شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی پٹرول کی قیمت پراثرات سے متعلق سبسڈی پروگرام کا اجرا کیا ، کمزورترین طبقے کی مرہم پوشی کیلئے یہ سکیم بنائی گئی ، 800سی سی سے کم گاڑی والوں کو 30لٹر جبکہ موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو 20لٹر پر 100روپے فی لٹر سبسڈی دی جائے گی، 15سال پرانی موٹرسائیکل اور 20 سال پرانی گاڑی والے سبسڈی پروگرام کیلئے اہل نہیں ، حکومت کے پاس پیسے نہیں لیکن ادھر ادھر سے کھینچ کر عوام کو ریلیف دے رہی ہے ، پٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کا ایشو ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان 90فیصد توانائی کی ضروریات درآمد کرتا ہے ،خواہشات پر نظام چلتا ہو تو کوئی حکومت، وزیراعظم نہیں چاہے گا کہ کسی شہری پر بوجھ ڈالے ،وزیراعظم نے 130ارب روپے کی سبسڈی سے عوام کو طوفان سے بچانے کی کوشش کی ،تنخواہ دار مہنگائی کے اس دور میں مشکل ترین حالات میں پھنسے ہوئے ہیں ، یکم اکتوبر تک 5، 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔

، ریفائنریاں خام تیل آگے پراسیس کرسکیں گی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے کمزور طبقے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے ، اسلام آباد میں 150پمپ پر سکیم کا اجرا ہورہا ، ایک دن کے اندر پورے پاکستان میں سکیم کا شفاف نظام چلے گا ۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے پروگرام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلے خود کو رجسٹرکریں، وزیراعظم سبسڈی پروگرام سے استفا دے کیلئے 9771 پرمیسج کریں، شناختی کارڈ نمبر،گاڑی نمبر،صوبے کے نام کا پہلا حرف،گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھیں، دوسرے مرحلے میں پٹرول لینے جائیں تو TOK لکھ کر 9771پر بھیجنا ہے ، پمپ پر جائیں تو وہ ٹوکن دیکھ پر پٹرول دے گا، موٹرسائیکل کے ٹوکن پر فیول ڈلوانے والا500روپے کم دے گا، گاڑی والے کو10لٹر پر ہزار روپے کی رعایت ہوگی ۔ رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم اور شناختی کارڈ کا میچ ہونا ضروری ہے ۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ریلیف ان لوگوں کے لیے ہے جن پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زیادہ بوجھ ہے ، حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے لیے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پختونخوا میں ساڑھے 12 سالوں کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے ، اس کا جواب انہیں دینا چاہیے ،پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنوں کی کال بدقسمتی سے کھوکھلی کال ہے ، کھوکھلے نعروں کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں نعروں کے بجائے کارکردگی اور ماڈل گورننس کی مثالیں سامنے لانی چاہئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...