رجب بٹ بچوں کے جنسی استحصال کومذاق بنانے پر زیرعتاب
لاہور (شوبزڈیسک)یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق کیا۔
لائیو سیشن کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اسے غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیااورتنقید کی کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرم کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے صدمے کی سنگینی کو کم کرتا اور معاشرے کو ایسے جرائم کے حوالے سے بے حس کر سکتا ہے ۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کیخلاف کارروائی اور مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments