پاکستان فرانس کیسا تھ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ،صدر زرداری

پاکستان فرانس کیسا تھ دوستی کو  بہت اہمیت دیتا ،صدر زرداری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا پاکستان فرانس کے ساتھ دیرینہ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی۔صدر نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی سفارت کے دوران خدمات کو سرا ہا اور فرانس میں جنگلات کی آگ کے تباہ کن واقعات پر فرانسیسی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے پاکستان میں اپنے دور سفارت کے دوران ملنے والے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فرانس فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری منصفانہ تحریکوں کی حمایت کرتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...