ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈر سرکاری ملازمین کیلئے 25سو روپے ماہانہ الاؤنس منظور

 ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈر سرکاری ملازمین کیلئے 25سو روپے ماہانہ الاؤنس منظور

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت خزانہ نے ایم فل کے مساوی ڈگریاں رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے بھی 2500 روپے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی۔۔۔

مذکورہ فائدے کا اطلاق 17 جولائی 2026 سے ہوگا، تاہم اس کے حصول کے لیے متعلقہ ملازمین کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ایکوئلنس (مساوات)سرٹیفکیٹ فراہم کرناہو گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 24 نومبر 2025 اور یکم جولائی 2016 کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الائونس کی منظوری کے مراسلے جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ فیصلے کے تحت اب ان تمام ملازمین کو بھی اس دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے جن کے پاس ایم فل کے مساوی تسلیم شدہ ڈگریاں موجود ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...