لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری
مختلف علاقوں میں رات بھر ایک گھنٹہ وقفے وقفے سے بجلی بند کی جارہی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ جاری ہے ، موسم کی تبدیلی پر بجلی بندش کے دورانیہ میں معمولی کمی ہوئی مگر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس سے صارفین شدید اذیت کاشکار ہیں، کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہورہاہے ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر ایک گھنٹہ وقفے وقفے سے بجلی بند کی جارہی ہے ،دن کوسولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم ہوتی ہے تاہم شام اور رات کوسولر سسٹم بند ہونے پربجلی کی طلب میں اضافہ اور سسٹم اوور لوڈ ہونے پرلوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات بھی بڑھ گئیں ،شہریوں کو گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments