شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنیکا فیصلہ

 شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنیکا فیصلہ

اہم جگہوں کی نگرانی سے اہلکاروں، سائلین میں گفتگو ریکارڈ کا حصہ بن جائیگی مقصدتھانوں میں کرپشن، بدسلوکی کی روک تھام کیلئے مو ثر مانیٹرنگ کرنا ہے

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ڈیوائسز کے ذریعے ویڈیو کے ساتھ آڈیو بھی ریکارڈ کی جائیگی۔خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر، فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کے صحن سمیت اہم مقامات پر نصب کی جائینگی جنکے ذریعے تھانوں کے اہم حصوں کی نگرانی کی جائیگی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور سائلین کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کا حصہ بن جائیگی۔ خفیہ ریکارڈنگ کا مقصد تھانوں میں کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کیساتھ ساتھ پولیس کے رویوں کی مو ثر مانیٹرنگ کرنا ہے ۔ ریکارڈنگ کو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور نگرانی و احتساب کے عمل میں بطور ذریعہ استعمال کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانوں میں شفافیت اور احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...