لاہورمیں سہیل آفریدی کاکسی نے استقبال نہیں کیا:عظمیٰ بخاری

لاہورمیں سہیل آفریدی کاکسی نے استقبال نہیں کیا:عظمیٰ بخاری

کسی چیف ایگزیکٹوکوایسی حرکتیں زیب دیتیں ؟لاشوں پر سیاست ان کا وتیرا یوٹیوبرز نے واقعہ کو غلط رنگ دیا،مرحوم اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی شیئر

لاہور (نیوزایجنسیاں )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر انکے کسی کارکن نے استقبال کرنا مناسب نہیں سمجھا، موصوف ایک سال بعد پھر لاہور کی سیر کرنے آئے ہیں۔سہیل آفریدی کی موجودگی میں ایک شخص  نے خود کہا اشتیاق کی ہلاکت حادثہ تھا اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں اور 17 دن تک کسی پی ٹی آئی رہنما نے ان سے رابطہ کیا اور نہ ہی حال پوچھا، اس گفتگو پرسہیل آفریدی کے گارڈز نے اس شخص پر تشدد شروع کردیا۔ گارڈز نے ویڈیوز بنانے پر آج پھر لاہور میں صحافیوں سے بدتمیزی کی۔عظمیٰ بخاری نے مرحوم اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی شیئر کیا، جس میں وہ خود کہہ رہا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا۔ ان بیچاروں کو جس پارٹی نے پوچھا تک نہیں، آج انکے گلے سن لیجیے ۔ تحریک فساد کے یوٹیوبرز نے اس واقعے کو غلط رنگ دیا۔ سہیل آفریدی پبلک سٹنٹ کرتے ہوئے لاہور پہنچے ہیں اور صوبے میں داخل ہونے کے پورے راستے جگہ جگہ پنجاب پولیس کے افسروں سے بدتمیزی کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی چیف ایگزیکٹو کو ایسی حرکتیں زیب دیتی ہیں؟ موصوف کالا چشمہ لگا کر مرحوم اشتیاق کے گھر پوائنٹ سکورنگ کرنے پہنچے ۔ تین سال سے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما مرحوم ظل شاہ کے گھر نہیں گیا۔ لاشوں پر سیاست بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے ۔ کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ، لیکن سہیل آفریدی کوہاٹ پہنچنے کی بجائے لاہور پہنچ گئے ۔ ایک پوسٹ میں وزیراطلاعات نے کہاکہ خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے ؟ توبہ شرم کرو، ہوش کرو، کیمرہ مین گارڈز کے ساتھ پولیس وین میں ہنستے کھیلتے اغوا کے بعد رہائی؟ کہا تھا نا پنجاب والو جواب اے !، ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...