پی ٹی آئی سے پسِ پردہ رابطے ہیں:رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی سے پسِ پردہ  رابطے ہیں:رانا ثنا اللہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی سے پسِ پردہ رابطے ہیں، اس کا کوئی انکار نہیںہے۔۔۔

 ،اس میں کوئی شک نہیں ہے ،مگر وہ آن ریکارڈ ر اپنے رابطوں کو لانا نہیں چاہتے ،عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کو رابطوں کی اجازت نہیں ہے ۔پروگرام ‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا احتجاج پر امن ہوتا ہے ،ا س کے مقاصد بھی پر امن ہوتے ہیں،سہیل آفریدی اس وقت سارے لانگ مارچ کو لیڈ کررہے ہیں،سہیل آفریدی نے واضح کہا ہے ،ان کے دو مقاصد ہیں، جن میں پہلا عمران خان کو رہا کرانا اور دوسرا حکومت گرانا ہے ،بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائے بغیر واپس نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کرنا ہے تو اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دیں،کہ ہم پرامن اور قانون کے مطابق احتجاج کریں گے ،انتظامیہ کے ساتھ اپنے معاملات طے کرلیں، جس جگہ پی ٹی آئی نے آنا ہے اور وہاں بیٹھنا ہے وہ طے کرلیں، آنے جانے کا بھی راستہ متعین کرلیں،پھر اس کے بعد پی ٹی آئی اسلام آباد میں آجائے ،ایسا کیوں نہیں کرتے ۔صوبوں کی بحث سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس وقت حکومت اپنا موقف دے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...