حیدر آباد:پونے 21کروڑ کا گندم سکینڈل، 2مفرور ملزم گرفتار

حیدر آباد:پونے 21کروڑ کا گندم سکینڈل، 2مفرور ملزم گرفتار

حیدر آباد (بیورورپورٹ)حیدرآباد میں 20 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ گندم سکینڈل میں اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی خصوصیات ہدایت پر انسپکٹر آغا حسین نے ٹیم کے ہمراہ شہباز بلڈنگ کے مرکزی گیٹ پر چھاپہ مار کر گندم خوردبرد کیس میں مطلوب نامزد مفرور ملزمان غلام عباس اور نیاز حسین کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گندم کی مبینہ خوردبرد، کمی اور ملاوٹ کے باعث سرکاری خزانے کو 20 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے بھاری مالی نقصان کا انکشاف ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دورانِ تفتیش کیس میں مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات اور دیگر کرداروں کے سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...