شوگر ایڈوائزری بورڈ کی 2لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت

شوگر ایڈوائزری بورڈ کی 2لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت

شوگر مل مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں، رانا تنویر

اسلام آباد(نامہ نگار)شوگر ایڈوائزری بورڈ نے دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے ۔ شوگر ملز مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں  یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں، کسانوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔۔ چینی کی برآمد کا فیصلہ ملکی ضروریات اور دستیاب ذخائر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔ شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...