پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

31 مئی 2026 کو کنٹریکٹ مکمل کرنیوالے ایس ٹی آئیز کو توسیع دی جائیگی ایس ٹی آئیز کو ماہانہ 15 ہزار روپے اضافی پے انکریمنٹ دینے کا بھی فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پہلے سے بھرتی سکول ٹیچنگ انٹرنز یعنی ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی، خدمات 16 ستمبر 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں پہلے سے تعینات سکول  ٹیچنگ انٹرنز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی،31 مئی 2026 کو کنٹریکٹ کی مدت مکمل کرنیوالے ایس ٹی آئیز کو نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ایسے ایس ٹی آئیز جن کا کنٹریکٹ ختم نہیں ہوا یا جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ بھی توسیع کے اہل ہوں گے ۔نظرثانی شدہ شرائط و ضوابط کے تحت ایس ٹی آئیز کی خدمات 16 ستمبر 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔

اس کے علاوہ ایس ٹی آئیز کو ماہانہ 15 ہزار روپے اضافی پے انکریمنٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کی متعلقہ اتھارٹیز کو نئے معاہدے جاری کرنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یوں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے سکول ٹیچنگ انٹرنز کو تعلیمی سال کے دوران ملازمت کا تسلسل مل گیا ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے کنٹریکٹ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...