کالجز میں ساڑھے 9 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے
بھرتیوں کا پورٹل اوپن ، ٹرانسجینڈر، اقلیتی اور معذور افراد کیلئے بھی کوٹہ مختص امیدوار کی حد عمر 40سال ،پہلے موجود عارضی اساتذہ کو دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا
لاہور(خبر نگار)کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کا انتظار ختم ، رواں سال ساڑھے 9 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ، ٹرانسجینڈر، اقلیتی اور معذور افراد کیلئے بھی کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں کا پورٹل اوپن کر دیا ۔ مزید تفصیل کے مطابق منتخب عارضی اساتذہ کو ماہانہ 65 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا ،رواں برس بھرتیوں میں تین نئی کیٹیگریز بھی شامل کر دی گئی ہیں جن میں ٹرانسجینڈر، اقلیتی اور معذور افراد کیلئے کوٹہ بھی مختص ہے ۔عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے امیدوار کی عمر 40 سال تک ہونا لازمی ہے ،اہم بات یہ ہے کہ جو عارضی اساتذہ پہلے سے کالجز میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انہیں بھی دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا،پہلے سے موجود عارضی اساتذہ کیلئے ان کی سابقہ کارکردگی بھی اہم ہوگی ، متعلقہ کالج کے پرنسپل ایسے امیدواروں کو پرفارمنس بیسڈ نمبر دیں گے ۔یوں رواں سال عارضی اساتذہ کی بھرتیوں میں نئے امیدواروں کے ساتھ پہلے سے تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو بھی دوبارہ میرٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پورٹل کھولنے کے بعد امیدوار اب مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments