ایمرجنسی میں خلل ،ہڑتال پر 15ڈاکٹرز کی رجسٹریشن 6ماہ معطل

ایمرجنسی میں خلل ،ہڑتال پر 15ڈاکٹرز کی رجسٹریشن 6ماہ معطل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے 15 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹرز کے خلاف ہڑتال، ایمرجنسی سروسز میں خلل، آؤٹ پیشنٹ شعبوں کی بندش یا قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے پر کارروائی کی گئی۔ کمیٹی کے مطابق یہ اقدامات طبی پیشے کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ ڈاکٹرز سے حلف اور پیشہ ورانہ حیثیت کے تحت معیاری خدمت اور ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے ۔کمیٹی نے قرار دیا کہ مریضوں کی فلاح کو ذاتی شکایات یا اجتماعی احتجاج پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے ۔ ڈسپلنری کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے تحت ڈاکٹر عارف عزیز، ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر فخر منیر سیال، ڈاکٹر ندیم ثاقب، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر اسجد سلمان، ڈاکٹر ارسلان رضا، ڈاکٹر سلیمان غفار، ڈاکٹر اسامہ بن سعید، ڈاکٹر احمد یار، ڈاکٹر کاشف سعید، ڈاکٹر حامد ارشاد، ڈاکٹر حسیب الرحمٰن اور ڈاکٹر سلمان حسیب کی رجسٹریشن چھ ماہ کے لیے معطل کی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...