گلگت بلتستان کا 218ارب کا بجٹ منظور، کم از کم اجرت 44ہزار
گلگت (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کی کابینہ نے مالی سال 2026-27ء کا بجٹ منظور کر لیا، کم از کم اجرت 40 سے بڑھا کر 44 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔
گلگت بلتستان کے بجٹ کا مجموعی حجم 218 ارب روپے مقرر کیا گیا، ترقیاتی بجٹ 23 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ 28 ارب روپے رکھا گیا ہے۔وفاقی حکومت کا سٹیبلائزیشن پیکیج بھی بجٹ میں شامل ہے ، تمام محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 30 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل سیکٹر بجٹ کا بنیادی محور ہے ، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے ، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ۔ ادویات کی خریداری کے لیے 17 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ مختص کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں سے ایک فیصد کلائمیٹ فنڈ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری محکموں کے لیے ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، زیادہ ایندھن استعمال کرنے والی پرانی سرکاری گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو برابر ترقیاتی فنڈز دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments