عمران خان کی صحت کا مسئلہ آئینی بحران نہ بنایا جائے:بیرسٹر گوہر

عمران خان کی صحت کا مسئلہ آئینی بحران نہ بنایا جائے:بیرسٹر گوہر

اس معاملے کوایک عدالت سے دوسری عدالت میں فٹبال کی طرح نہ پھینکا جائے آئینی عدالت نے کیس منتقل کرناتھا تو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کرنا چاہئے تھا

راولپنڈی (دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے مسئلے کو آئینی بحران نہ بنایا جائے اور اسے ایک عدالت سے دوسری عدالت میں فٹ بال کی طرح نہ پھینکا جائے ،اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئینی عدالت کی جانب سے کیس اپنے پاس منگوانے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیس منتقل کرنا تھا تو اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کرنا  چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جانا تھا، تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

اس معاملے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے ، اُنہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو لاہور میں عوام کی جانب سے کافی پذیرائی ملی، انہیں سکیورٹی فراہم نہ کرنا افسوسناک ہے ،وزیراعلیٰ کو پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر ایک چوک پر چھوڑ دینا تضحیک آمیز رویہ ہے ، پنجاب حکومت اور پولیس کو اس پر معذرت کرنی چاہیے ، اس وقت حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور ماحول ٹھنڈا ہے ۔ مزید کہا کہ پی ٹی آئی پرامن ہے ،27 ستمبر کو بڑا اجتماع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...