محفوظ ،باقاعدہ ہجرت کیلے مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ،فیصل کنڈی

 محفوظ ،باقاعدہ ہجرت کیلے مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ،فیصل کنڈی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محفوظ، منظم اور باقاعدہ ہجرت کے لیے مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ہے۔۔۔

 مائیگریشن کے نظام میں شفافیت اور ادارہ جاتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، مائیگریشن گورننس کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان میں مائیگریشن گورننس کے حوالے سے پہلی پارلیمانی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائیلاگ میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ گورنرنے کہاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ضروری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...