مریم نواز کے جہاز کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا :رانا ثنا اللہ

مریم نواز کے جہاز کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا :رانا ثنا اللہ

وزیر اعلیٰ کو جہاز استعمال کرنے کا اختیار ،قانون کے مطابق اخراجات ادا کیے احسن اقبال بھی تو پروفیسر ہیں وہ جو مثال دیتے ہیں خود بھی اس پر عمل کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیر اعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے مریم نواز کے جہاز کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں ،قانونی طور پر انہیں جہاز استعمال کرنے کا اختیار ہے ، اگر وہ پرائیوٹ طور پر جہاز استعمال کرتی ہیں تو انہیں اپنی جیب سے اخراجات ادا کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے قانون اور رول کے مطابق یہ اخراجات ادا کیے ہیں ، مریم نواز کے جہاز کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے ۔ احسن اقبال کے مریم نواز کے جہاز کے استعمال بارے رد عمل کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا وہ بھی تو پروفیسر ہیں وہ جو ایسی مثال دیتے ہیں خود بھی اس پر عمل کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...