پختونخوا میں ہڑتالیں، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے :عظمیٰ بخاری

 پختونخوا میں ہڑتالیں، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے :عظمیٰ بخاری

صوبہ عملی طور پر دو دن سے لاوارث ، وہاں مریض اور لواحقین ٹھوکریں کھانے پر مجبور آفریدی اور ان کی کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں:بیان

لاہور (دنیا نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عملی طور پر دو دن سے لاوارث ہے ، وہاں ڈاکٹرز، میڈیکل سٹورز اور اساتذہ ہڑتالیں کر رہے ہیں جبکہ سہیل آفریدی کابینہ سمیت لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں،ایک روز قبل سہیل آفریدی اپنی مرضی سے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں تو یہ کے پی کے خلاف سازش کہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پختونخوا کے دورہ لاہور پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر رہے ہیں، پختونخوا میں میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کی ہڑتال الگ سے جاری ہے ،وہاں کے سرکاری ہسپتالوں میں مریض اور لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، گومل یونیورسٹی کے عملے کا بھی احتجاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہے تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں، خیبرپختونخوا میں نااہلی، نالائقی اور کرپشن چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ صوبہ چور اچکوں کے رحم و کرم پر ہے ،پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنے عوام سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...