مری :شریف فیملی کی اہم بیٹھک انتظامی یونٹس سے متعلق مشاورت
مری(مانیٹرنگ ڈیسک)مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں شریف فیملی کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر خصوصی ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے داماد کو بھی پر مدعو کیا گیاتھا،وزیراعظم شہباز شریف چھانگلہ گلی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments