اگست :فیول ایڈجسٹمنٹ کمی سے 10 ارب بچت ہوئی ،اویس لغاری
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن کے بروقت اقدامات اور مؤثر فیصلوں کے باعث اگست 2026 میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں نمایاں کمی ہوئی جس سے صارفین پر اضافی بوجھ کم کرنے کے ساتھ 10 ارب روپے کی بچت کی گئی۔
مقامی گیس دستیاب نہ ہوتی تو پاور سیکٹر کو ایک اضافی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا۔ اپنے اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ رواں سال جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ 2.0581 روپے فی یونٹ تھی، جو اگست میں کم ہو کر 1.73 روپے فی یونٹ رہ گئی، فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا بنیادی سبب بجلی کی پیداوار میں مقامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگست 2026 میں ملک میں پیدا ہونے والی کل بجلی کا 72 فیصد مقامی وسائل سے حاصل کیا گیا جب کہ صرف 28 فیصد بجلی درآمدی کوئلے اور آر ایل این جی سے پیدا ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments