پٹرول مزید مہنگا ہوگا ،حکومت پر اعتمادرکھیں:وزیرپٹرولیم

پٹرول مزید مہنگا ہوگا ،حکومت پر اعتمادرکھیں:وزیرپٹرولیم

مخالفت ریاست کے مفاد کیخلاف، حکومت پر دباؤ نہ ڈالا جائے کہ سمجھوتہ کریں زیادہ فکر گیس سیکٹر کی ، قطر سے 30 ملین کا گیس کارگو نہیں نکل رہا :علی پرویز

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہو رہا ہے اور مزید بھی ہوگا، لیکن حکومت پر اعتماد رکھیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے پٹرول بے پناہ مہنگا ہونے کی مخالفت کو ریاست کے مفاد کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پر دباؤ نہ ڈالا جائے کہ ریاست کے مفاد پر سمجھوتہ کریں۔ حکومت نے عوام کیلئے ریلیف کا آغاز کر دیا ہے ، آئی ایم ایف رواں ماہ نظر ثانی کیلئے آ رہا ہے ، اپنی ٹیم کے لوگوں سے کہوں گا کہ عوام کے لئے ریلیف کا راستہ بنانے کی کوشش کریں۔ اوگرا شفافیت کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پرپٹرول کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے ، کوئی بھی کام حکومت بے خیالی میں نہیں کر رہی، ہر کام کے پیچھے منطق ہوتی ہے ، ملک کے اندر کچھ کام کرنا ہے تو حکومت اور عوام کو مل کر کرنا ہے ۔ اس وقت سب سے زیادہ فکر ہمیں گیس سیکٹر کی ہے ، قطر سے 30 ملین کا گیس کارگو نہیں نکل رہا، اب 100 ملین ڈالر میں لینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...