وفاقی سیکرٹری صنعت کیپٹن (ر)سیف انجم سمیت 3افسر تبدیل
اسرار احمد موسمیاتی تبدیلی اور محمد رمضان وزارتِ دفاع میں ڈپٹی سیکرٹریز تعینات وزیر اعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری عہدہ پر تعینات سمیرا شیخ کی ڈیپوٹیشن میں توسیع
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سمیت 3افسر تبدیل کر دیئے گئے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کیپٹن( ر) سیف انجم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 20 کی پاکستان کسٹمز سروس کی افسر سمیرا شیخ جو وزیر اعظم آفس (پبلک) میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہیں کی ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ۔ ان کی ڈیپوٹیشن میں توسیع 2 اکتوبر 2026 سے 1 اکتوبر 2028 تک کی گئی ہے ۔گریڈ 19 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر محمد رمضان کووزارتِ دفاع راولپنڈی میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وزارتِ دفاع راولپنڈی میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات اسرار احمد کو تبدیل کرکے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments