پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے اس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے جماعت اسلامی کے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ٹیکسز کے ظالمانہ نظام کے خلاف ملک گیر دھرنوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔
اسیر رہنماؤں نے حافظ نعیم الرحمن کے اس بیان کا خیر بھی مقدم کیا جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی 27 ستمبر کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ۔انہوں نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں سے بالعموم اور جے یو آئی( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے باالخصوص 27 ستمبر کے انصاف مارچ میں شمولیت کی اپیل کی اور ملک بھر کی عوام اور سیاسی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی تحریکوں میں بھر پور شمولیت کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments