راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنمااعجاز ستی پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق

راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنمااعجاز ستی  پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز ستی کو گزشتہ روز تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس انہیں گاڑی میں  بٹھا کر لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اعجاز ستی کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔ تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد سامنے آسکے گی۔اعجاز ستی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...