ہزارہ صوبہ مطالبہ آئینی

 ہزارہ صوبہ مطالبہ آئینی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ آئینی ،صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے ۔

 آبادی میں اضافے کے ساتھ مسائل بھی بڑھے ہیں، اس لئے چھوٹے انتظامی یونٹس قائم کئے جانے چاہئیں تاکہ عوام کو سہولیات اور اختیارات ان کی دہلیز تک پہنچائے جا سکیں،ضلعی کچہری میں صوبہ ہزارہ تحریک کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت ملک کی آبادی تقریباً ساڑھے تین کروڑ تھی، جبکہ آج آبادی کئی گنا بڑھ چکی ، تاہم ملک میں اب بھی چار صوبے ہیں ،پاکستان میں 160 سے زائد اضلاع ہیں آبادی میں اضافے کے ساتھ مسائل بھی بڑھے ہیں، جن کے حل کے کیلئے مزید وسائل ، مؤثر انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...