مکہ معاہدہ خطہ کے امن کیلئے اہم پیش رفت ،ایکس سروس مین سوسائٹی

 مکہ معاہدہ خطہ کے امن کیلئے اہم پیش رفت ،ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایکس سروس مین سوسا ئٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد خان نے کہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔

مکہ مکرمہ میں 7 اگست 2026 کو طے پانے والے معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تینوں پر تصور ہوگا جبکہ دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کے مطابق معاہدے کا بنیادی مقصد علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانا اور تینوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے موجود برادرانہ تعلقا ت کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے کے خطے کی سلامتی اور مستقبل کے دفاعی تعاون پر اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...