سینئر مینجمنٹ کورس :پی او ایف کے جنرل منیجر ٹیک ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ اصغر رضا کی نامزدگی موخر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی کے لیے لازمی تربیتی کورس ایس ایم سی کے لیے وزارتِ دفاعی پیداوار کے ماتحت ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) میں تعینات جنرل منیجر ٹیک ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ اصغر رضا خان کی نامزدگی موخر کر دی ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق 40 واں سینئر مینجمنٹ کورس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں 20 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments