گڑ بڑ ہوئی تو پی ٹی آئی کیخلاف سخت رویہ اختیار کیا جائیگا
علیمہ کی گرفتاری میں مریم کا کردار نہیں،معاملات کہیں اورسے ہینڈل ہورہے جو پی ٹی آئی رہنما سخت باتیں کرینگے گرفتار ہونگے :آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری معاملہ میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں،اس میں پنجاب، سندھ حکومت یا وفاقی حکومت کوئی بھی ملوث نہیں،یہ سارے معاملات کسی اور جگہ سے ہینڈل ہورہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا جب احتجاج ہوتے ہیں تو پھر کریک ڈاؤن بھی آتا ہے ، پی ٹی آئی نے پہلے لانگ مارچ کیا تھا تو کریک ڈائون کے بعد رہنما اور کارکن سال دو سال تک چپ رہے تھے ، اگر پی ٹی آئی اب لانگ مارچ کرتی ہے ،اس پرکریک ڈاؤن ہوتا ہے کیا پھر دوسال سکون ہوگا؟، دوسری طرف حکومت کی تیاری مکمل ہے ،حکمران بھی یہی سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو سمجھانے کی کوشش کی ، وہ نہیں سمجھ رہے ،ا ن کو سمجھانے کیلئے طاقت کا راستہ بچا ہے ،پہلے بھی ریاست نے پی ٹی آئی کیخلاف سخت رویہ اختیار کیا تھا، اب بھی سخت رویہ ہوگا، فیصلہ یہی ہوا کہ اگر پی ٹی آئی کوئی گڑ بڑ کرے گی ، انکے لوگ باہر نکلیں گے ،اسلام آباد داخلے کی کوشش کرینگے تو ان کو روک لیا جائے گا۔
جنید اکبر نے آج جس طرح سخت تقریر کی ہے ،ان کو بھی اٹھالیا جائے گا،پی ٹی آئی کے جو رہنما سخت باتیں کرینگے وہ گرفتار ہونگے ،آنیوالوں دنوں میں کئی لوگوں کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، ہوسکتا ہے لانگ مارچ سے پہلے معاملہ حل ہوجائے ، جسکی وجہ سے پی ٹی آئی کال واپس لے لے ،اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ ہوا ہے ،جسکا مقصدیہ تھاکہ کسی طریقے سے پی ٹی آئی سے بات چیت ہوسکے ،ہوسکتا ہے کہ عمران خان سے کوئی بات ہوئی ہو، ہوئی ہے تو کیا وہ مانیں گے یا نہیں مانیں گے ،معاملہ اٹکا اس وجہ سے ہے کہ وکلا کی ملاقات عمران خان سے نہیں ہونے دی جارہی،پارٹی لیڈروں کو عمران خان سے ملنے دیا جائے پھر پتا چلے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں،علیمہ خان کہہ رہی ہیں عمران خان یہ کہہ رہے ہیں،اس وقت وہ لڑنے کے موڈ میں ہیں،یہی پیغام پی ٹی آئی دے رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments