لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو سمجھا دیا جائیگا،رانا ثنا اللہ

لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو سمجھا دیا جائیگا،رانا ثنا اللہ

دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ،کہیں سنا ہے لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟ مہنگائی نے ہر شہری کی زندگی کو مشکل بنا دیا ، بنیادی وجہ پٹرول کی قیمت ہے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو ان کو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا،فیصل آباد  میں رورل ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی نے ہر شہری کی زندگی کو مشکل بنایا ہے ، مہنگائی کی بنیادی وجہ پٹرول کی قیمت ہے ، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے ، دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے ، وجہ پٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے ،کہیں سنا ہے کہ کسی ملک میں لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...