پٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنوں اور احتجاج میں مزید و سعت آئے گی:حافظ نعیم

پٹرولیم  لیوی  کیخلاف  دھرنوں  اور  احتجاج  میں  مزید  و سعت  آئے  گی:حافظ  نعیم

شہباز سے ملاقات میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو قافلے اسلام آباد کی جانب چل پڑ ینگے ، حکومت کو بات کرنے پر مجبور کیا لیوی ختم ہونے تک لانگ مارچ کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے ، پارٹیاں مافیاز کی مدد سے سیاست کررہی ہیں،پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں اور  احتجاج میں مزید وسعت آئے گی، لانگ مارچ کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ، وزیراعظم کی درخواست پر مارچ کو چند روز کے لیے روکا گیا ہے ، شہباز شریف کی وطن واپسی پر ملاقات میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو قافلے اسلام آباد کی جانب چل پڑیں گے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجہ میں عوام میں شعور بیدار ہوا ہے ۔ لیوی پر عوامی آگاہی سے قبل جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کو ان سے بات کرنے پر مجبور کیا جس سے قومی خزانہ کو ساڑھے چار ہزار ارب کا فائدہ ہوا۔ آئی ایم ایف معاہدہ میں کہیں ذکر نہیں ہے کہ آمدن کے اہداف لیوی لگا کر پورے کیے جائیں،بدقسمتی سے ملک کی سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل پر آواز نہیں اٹھاتیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد مافیاز کے خلاف ہے جب کہ دیگر پارٹیاں مافیاز کی مدد سے سیاست کررہی ہیں ۔ جماعت اسلامی تنقید سے نہیں گھبراتی ، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور پی ٹی آئی سے زیادتی ہورہی ہے ، وزیراعظم سے ملاقات کے فوری بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں عوامی جلسوں کا بھی انعقاد ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...