پی ٹی آئی کا 27 ستمبر احتجاج، پنجاب قیادت تاحال حکمت عملی سے لاعلم

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر احتجاج، پنجاب  قیادت تاحال حکمت عملی سے لاعلم

لاہور (سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے معاملے پر پنجاب اور لاہور کی قیادت تاحال احتجاجی حکمتعملی سے لاعلم ہیں۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کی حکمت عملی خیبر پختونخوا کے لائحہ عمل کے بعد طے کی جائیگی جبکہ خیبر پختونخوا کی حکمت عملی کا اعلان 25 ستمبر کو متوقع ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور کی ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا آن لائن اجلاس کنوینئر ملک ظہیر عباس کھوکھر کی زیر صدارت ہوا جس میں 27 ستمبر کے احتجاج کی تیاریوں، رابطہ کاری اور حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...