پی پی 203ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 8نومبر کو ہوگی،شیڈول جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ 8 نومبر 2026 کو ہوگی۔
یہ نشست رکن محمد حنیف کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، یکم سے 3 اکتوبر تک امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے ، ابتدائی فہرست 4 اکتوبر کو شائع ہو گی،کاغذات کی جانچ پڑتال 8 اکتوبر تک اوراپیلوں پر فیصلہ 19 اکتوبر تک سنایاجائیگا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 20 اکتوبر کو جاری اور 21 اکتوبر تک کاغذات واپس لیے جا سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن 22 اکتوبر کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments