پارلیمانی روابط کیلئے پاک یورپی یونین دوستی گروپ قائم کیا جائے :ایازصادق

 پارلیمانی روابط کیلئے پاک  یورپی یونین دوستی گروپ  قائم کیا جائے :ایازصادق

اسلام آباد (نامہ نگار ،این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ماریہ خان کی قیادت میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سپیکر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی  سرزمین سے پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے ، یہ بہت بڑا چیلنج ہے ، پاکستان علاقائی تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے ، سپیکر نے پاک یورپی یونین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی روابط سے باہمی تجربات اور معلومات کا تبادلہ ہوگا ، یورپی یونین کے وفد نے پرتپاک استقبال پر سپیکر سے اظہار تشکر کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...