کشمیر کونسل کی4نشستوں پر 12 اکتوبر کو پولنگ ، شیڈول جاری
مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کشمیر کونسل کی خالی 4 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ،نشستوں پر پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔
امیدواران کے کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر صبح 9 سے 2 بجے تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے جاسکیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 اکتوبر صبح 10 بجے ہوگی، کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل 5 اکتوبر صبح 9 سے 12 بجے تک دائر کی جاسکے گی۔اپیلوں پر سماعت 6 اکتوبر صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی اپیل پر فیصلے بھی 6 اکتوبر کو سنائے جائیں گے ۔دستبردار ہونے والے امیدواران 7 اکتوبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے ، امیدواران کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری ہوگی،12 اکتوبر کو قانون ساز اسمبلی ہال میں پولنگ ہوگی ، پولنگ کا وقت صبح 10 سے دن 1 بجے تک مقرر کیا گیا ، گنتی کے بعد فوری نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments