فیول ریلیف سکیم کا مؤثر نفاذ ترجیح :حمزہ شہباز

فیول ریلیف سکیم کا مؤثر نفاذ ترجیح :حمزہ شہباز

اسلام آباد (اے پی پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزیراعظم خصوصی فیول ریلیف سکیم کے مؤثر نفاذ اور اہل شہریوں تک ریلیف کی یقینی رسائی کو اولین ترجیح قرار دیکرعوامی آگاہی اور سہولت کاری کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وہ فیول ریلیف سکیم بارے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملک بھر سے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیم کے نفاذ، عوام تک رسائی بڑھانے اور مستحق افراد کو سہولیات فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاکو کم آمدنی والے طبقات کیلئے جاری خصوصی فیول ریلیف سکیم کے مکمل ڈیجیٹل نظام، پٹرول پمپس پر رجسٹریشن، ڈیجیٹل طریقہ کار اور عملی مسائل پربریفنگ دی گئی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوامی نمائندے پٹرول سبسڈی کا فائدہ اہل شہریوں تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...