عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے بیانات پر مبنی ڈاکومنٹری شیئر کردی

 عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے بیانات پر مبنی ڈاکومنٹری شیئر کردی

اللہ ذمہ داری دے تو وسائل خلقِ خدا کیلئے استعمال ہونے چاہئیں،غفلت پر سوال ہوگا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کو مرنے کیلئے تیار ہونے کا پیغام دے رہے ؟ وزیر اطلاعات

لاہور (نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ذمہ داری دیتے ہیں تو خلقِ خدا کے لیے وسائل استعمال ہونے چاہئیں اور اس سے غفلت کے بارے میں سوال ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات پر مبنی ڈاکومنٹری بھی شیئر کی۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان بدمعاش ہے ، آزادی کی جدوجہد میں کفن میں واپس آئیں گے اور یہ آزادی لے کر آئیں گے ، ‘‘اسلام آباد کو ہم سومنات بنا دیں گے ۔’’،عظمیٰ بخاری کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ سوال اٹھایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام سے کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا وہ عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم مرنے کے لیے تیار ہیں؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...