سوشل میڈیا سے آمدن کمانیوالوں کیلئے ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف

سوشل میڈیا سے آمدن کمانیوالوں کیلئے ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف

آمدن میں 30 فیصد تک اخراجات کٹوتی کی اجازت، ریٹرن میں الگ ظاہر کرنا ہوگی اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو دینا ہوگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے سوشل میڈیا سے آمدن کمانیوالے افراد کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف کرا دیا۔ سوشل میڈیا سے حاصل آمدن میں سے زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک قابلِ قبول اخراجات کی کٹوتی کی جا سکے گی، جسکے بعد قابلِ ٹیکس آمدن کا تعین کیا جائیگا۔ اگر اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہو تو کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو فراہم کرنا ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے انکم ٹیکس رولز میں نیا باب شامل کر دیا ہے ۔ نئے قواعد سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنیوالوں پر لاگو ہونگے ،سوشل میڈیا سے حاصل مجموعی آمدن کا حساب ویوز اور حقیقی آمدن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ فی ہزار ویوز حاصل آمدن کو بھی حساب میں شامل کیا جائے گا۔ حقیقی طور پر حاصل آمدن نقد یا کسی اور شکل میں ہو تو اسے بھی مجموعی آمدن میں شمار کیا جائے گا۔سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنیوالوں کو ہر سہ ماہی میں پیشگی ٹیکس ادا کرنا ہوگاجبکہ انکم ٹیکس ریٹرن میں سوشل میڈیا سے حاصل آمدن الگ ظاہر کرنا ہوگی۔ اگر کسی شخص نے آمدن کم ظاہر کی تو کمشنر اسکی آمدن درست کرنے کا اختیار رکھتا ہوگا۔نئے قواعد کا اطلاق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا مواد اور معاوضہ لینے والے مواد سے حاصل آمدن پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...