پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی 50ہزار نشستیں تاحال باقی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )آئندہ سال حج کی ادائیگی کے لئے مانیٹرنگ سیکشن وزارت مذہبی امور کے نوٹس لینے کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی آگئی۔
پاک حج ایپ کے ذریعے موصول درخواستوں کی تعداد 21 ہزار 547 ہو گئی،تاہم پرائیویٹ حج سکیم میں 50 ہزار نشستیں تاحال باقی ہیں، پرائیویٹ عازمین حج واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے مکمل کریں، کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے ، ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں تقریباً 18 ارب روپے منتقل کردیئے ، 45 فیصد رقوم ڈیجیٹل ذرائع جبکہ 55 فیصد مینول بینک چالان کے ذریعے جمع ہوئیں،حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم میں داخلے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے ، حج پورٹل پر 25 مجاز کمپنیوں کے 2 ہزار سے زائد حج پیکیج دستیاب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments